pakistan

محرم الحرام، کی آمد سے قبل ڈویژنل، انتظامیہ،

فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر محرم الحرام، کی آمد سے قبل ڈویژنل، انتظامیہ، کے اضلاع کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، نے ریجنل پولیس آفیسر، سہیل اختر سکیھرا ،کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اورانتظامی، وحفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال اور انہیں مزید چوکس کرنے کے حوالے سے، ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ڈپٹی کمشنر، عائشہ رضوان اور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے عشرہ محرم الحرام، کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، اور بتایا کہ ضلع میں 258 جلوس اور 685 مجالس منعقد ہونگی، جن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

کمشنر اور آرپی او نے ڈی سی آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اورعشرہ محرم الحرام کے انتظامات دریافت اور علما کرام کی طرف سے جامع انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف موجودتھے۔کمشنر نے کہا کہ امن وامان کے قیام میں امن کمیٹی کے ارکان کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد، میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے، تحت واسا کے زیر اہتمام سیوریج کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمدکرایا جائے، تاکہ مون سون میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی ہو۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، سالانہ ترقیاتی پروگرام، چیف منسٹر پیکیج اور مثالی گاؤں پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پربھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت،معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?