ایس پی لائلپور ڈویژن عابد حسین ظفر
فیصل آباد ( ایم پلس نیوز )
ایس پی لائلپور ڈویژن عابد حسین ظفر نے تین پولیس ملازمین کو سزائیں سنا دیں۔

ایک سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبلان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
1.لیڈی کانسٹیبل بانی بی بی تھانہ ریل بازار کو بوجہ غیر حاضری، ملازمت سے برخاست کر دیا
2.لیڈی کانسٹیبل سدرہ اصغر تھانہ ویمن بوجہ کرپشن ڈسمس
3.سب انسپکٹر اسلم واحد تھانہ جھنگ بازار کو کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ڈسمس کیا گیا ہے۔
ایس پی لائلپور ڈویژن عابد حسین ظفر نے کہا کہ پولیس میں، کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور صرف، دیانتدار اور خدمت گزار اہلکار فورس کا حصہ رہیں گے۔
محمکہ میں سزا اور جزا کا منصفانہ اور موثر نظام موجود ہے۔ ایس پی عابد حسین ظفر لائلپور ڈویژن،
ایم پلس نیوز ٹی وی
