مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں،
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، اور ایران کی پہلی میٹنگ ،

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی، تجویز پر ” مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کی ایرانی حکام سے ملاقات،،”
ایم پلس نیوز ٹی وی
پاکستان، سعودی عرب، اور ترکی کے، اعلیٰ سطحی وفود سے ایرانی حکام کی ملاقات کے بعد، ایک مختصر مشترکہ بیان میں کہا ہے، کہ شرکا نے چاروں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون، بشمول خطے میں امن اور سکیورٹی، کو مزید مضبوظ بنانے کے لیے، ڈائیلاگ (مکالمے) کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
اس اہم، مشترکہ نشست کو چار علاقائی ممالک ،پاکستان، سعودی عرب، ترکی، اور ایران کی پہلی میٹنگ بھی قرار دیا گیا، تہران میں مشترکہ اجلاس کے اختتام کے بعد سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، کہ پاکستان، ترکی، اور سعودی عرب، کے نمائندوں کا ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ، موجودہ بحران کے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے،

ایم پلس نیوز ٹی وی
” مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔”
ان کوششوں کا مقصد مذاکرات اور سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کرنا، اور ریاستِ قطر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے، کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔”
اجلاس کے خاتمے کے بعد، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے، جاری کردہ بیان میں کہا ہے، اس اجلاس میں اہم اور مؤثر اسلامی ممالک کے "نمائندوں کی شرکت خطے میں اتحاد، اور باہمی ہم آہنگی کو، مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔”

انھوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا، کہ وہ ایک ساتھ کھڑے ہوں، اور مشترکہ و مربوط مؤقف اختیار کریں۔”مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اور انھیں مسلم ممالک کو نشانہ بنانے, والی دھمکیوں اور اقدامات کے مقابلے میں متحد ہو کر ایک صف میں کھڑا ہونا چاہیے۔”
مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے، اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔ "

ایم پلس نیوز ٹی وی
