Home

ملزم توقیر نذیر مقابلے میں ہلاک ہو گیا،

یتیم بچے وسیم عباس کو کار سے کچلنے والا ملزم ٹھیکے دار توقیر نذیر اپنے انجام کو پہنچ گیا، سی سی ڈی ، پولیس سے مقابلے میں مارا گیا،

بہاولپور ( ایم پلس نیوز ) پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے، کہ ملتان میں معصوم یتیم بچے وسیم عباس کو کار سے کچلنے والا ملزم، توقیر نذیر مقابلے میں ہلاک ہو گیا،”

سی سی ڈی کے مطابق, ملزم توقیر نذیر نے گزشتہ روز ملتان میں یتیم بچے وسیم عباس، کو اپنی گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا تھا، اس ہولناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں،”

ایم پلس نیوز ٹی وی

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ، ملزم ریمانڈ پر تھا، لیکن پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا، سی سی ڈی کے مطابق، ناردرن بائی پاس پر پولیس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ملزمان نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کر دی،”

ایم پلس نیوز ٹی وی

سی سی ڈی کے انسپکٹر انور مجید کا کہنا تھا کہ، ملزم توقیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہو گیا تھا، بہاولپور کے ناردرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں توقیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
دریں اثنا ایس پی سی سی ڈی عرفان اکبر کے مطابق ملزم کے دوسرے ساتھی امجد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

پولیس کی مدعیت میں درج، اس مقدمے کے متن کے مطابق، ملزم توقیر سے تفتیش کا معاملہ سی سی ڈی کو منتقل ہوچکا تھا,

ایم پلس نیوز ٹی وی

واضح رہے، کہ ہلاک ملزم توقیر نذیر کو، جوڈیشل مجسٹریٹ نے، 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا،
اس کیس نے پاکستان کے، مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جس کی وجہ سے معصوم بچے کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا ،۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?