Homepakistan

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ٹوبہ ٹیک، سنگھ اخلاق اللّٰہ تارڑ،

میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس، ڈی ایس پیز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔

فیصل آباد ( ایم پلس نیوز )

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ٹوبہ ٹیک، سنگھ اخلاق اللّٰہ تارڑ، کی زیر صدارت میٹنگ بمقام ڈی پی او آفس ٹوبہ میں منعقد ہوئی۔

دوران میٹنگ، ڈی پی او ٹوبہ نے ضلع بھر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور خصوصی طور پر منشیات کے خاتمے پر زور دیا۔

ڈی پی او ٹوبہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:

منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ہیروئن، آئس، چرس اور دیگر منشیات کے نیٹ ورکس کو ٹریس کر کے، جڑ سے ختم کیا جائے۔
تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے، خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
منشیات فروشوں اور سپلائرز کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی، کارروائی عمل میں لائی جائے۔
منشیات کے مقدمات میں فوری گرفتاری اور مضبوط چالان کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملزمان، کو سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او ٹوبہ نے مزید ہدایت کی کہ ڈکیت گینگز، ناجائز اسلحہ، رکھنے والوں، اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف، بھی بلا امتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں۔

انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے، چالان بروقت عدالتوں، میں جمع کروانے اور تمام ریکارڈ کو آن لائن سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کی بھی تاکید کی۔

آخر میں ڈی پی او ٹوبہ نے، واضح کیا کہ جرائم خصوصاً منشیات کے خلاف، زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت، برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?