امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد ( ایم پلس نیوز ) میں ایران سے مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے علاوہ پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ان کا استقبال کیا۔

مذاکرات کی میز پر امریکہ ایران اور پاکستان کی جانب سے یہ لوگ بیٹھیں گے

ایم پلس نیوز ٹی وی

امریکہ 19سال کے طویل وقفے کے بعد یہ کسی امریکی نائب صدر کا پہلا ا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل سنہ 2007 میں اُس وقت کے امریکی نائب صدر ڈک چینی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ اُن کی ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی وفد پاکستان میں موجود ہے۔
ایم پلس نیوز ٹی وی۔


ایم پلس نیوز ٹی وی
