Homepakistan

کمشنر فیصل آباد،ڈاکٹر عمران حامد شیخ،

ایک دن کا کمشنر”بننے کے لئے مقابلہ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد : کمشنر فیصل آباد،ڈاکٹر عمران حامد شیخ، نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات کے دوران ”ایک دن کا کمشنر”بننے کے لئے مقابلہ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز سمیت سرکاری و نجی سکولوں کے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کے حامل طالب علم،او لیول کے سٹوڈنٹس بھی حصہ لے سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ کے لئے شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا اور9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر باقاعدہ تقریب میں ایک دن کے لئے بننے والے کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا اعلان کیا جائے گا۔

تقریب سے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان،چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین،سیکرٹری بورڈ،کنٹرولر امتحانات،ڈائریکٹر مسعود ٹیکسٹائل ملز ناصر علی ضیا اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے، اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر آنے والے, سائلین سے ملاقات کی، اور ان کی شکایات و مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل کے فوری ازالے کے لئے, متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، اور کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ، ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ "

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد آرٹس کونسل میں ایک شاندار اور یادگار آزادی میوزیکل کنسرٹ, کا انعقاد کیا گیا، جس میں فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات، فنکاروں، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے، شرکت کی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد : چیف ایگزیکٹو آفیسر ستھرا پنجاب ایجنسی، عابد حسین بھٹی کی ہدایت پر شہر بھر میں کھلے پلاٹوں کی صفائی کے لئے، مؤثر اور جامع اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔” عابد حسین بھٹی کا کہنا ہے, کہ شہریوں کو بیماریوں اور تعفن سے پاک خوشگوار ماحول کی, فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے، سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی، میں منعقدہ آزادی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے بوائز اور گرلز مقابلوں میں سپورٹس کمپلیکس، ایف ڈی اے سٹی کی گرلز ٹیم اور کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس کی بوائز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔ٹورنامنٹ میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے، قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، اسسٹنٹ مینجر طارق نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں بوائز اور گرلز کی مجموعی طور پر چار ٹیموں نے حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے بھرپور جوش، جذبے اور کھیلوں کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ میچز کے آغاز سے قبل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے, محمد آصف چوہدری سے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?