ٹانک خود کش حملہ 15 اہلکار شہید ہو گئے
حملے کے نتیجے میں مانجھی خیل چیک پوسٹ مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے جبکہ حملے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔”

پاکستان ( ایم پلس نیوز ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ ’مانچھی خیل‘ پر شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید ہو گئے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
شہید ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور, محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔”
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے یہ حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیا گیا٬ جس کے دوران حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے, ٹکرا دیا اور دھماکے کی شدت سے ’چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ بُری طرح متاثر ہوا۔”

جمعرات کی شب حملہ آوروں نے ابتدائی طور پر چیک پوسٹ , سکیورٹی بریچ کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا, اور اس دوران فرار ہونے والے شدت پسندوں کا تعاقب کر کے انھیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہوئے۔”
حملہ آوروں نے اپنی ناکامی اور بوکھلاہٹ میں بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو٫ چیک پوسٹ کے, حفاظتی احاطے کی دیوار سے ٹکرا دیا٫ جس کے نتیجے میں 12 فوجی اہلکاروں, سمیت چیک پوسٹ پر موجود 15 افراد کی شہادت ہوئی۔”
چیک پوسٹ پر ہوئے٬ اس حملے کے نتیجے میں مانجھی خیل چیک پوسٹ مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے جبکہ حملے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔”

دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی, انتظامیہ نے ضلع بھر میں سیکش 144 نافذ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت, سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
آئی ایس پی آر کے، مطابق علاقے میں کلیکلیئرنسئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا، گیا کہ شدت سپندوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔”
یاد رہے کہ جمعہ کی دوپہر پولیس لائن ٹانک میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں، کانسٹیبل بلال خان اور کانسٹیبل طلا محمد، اور محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈ نور اعظم کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔”
نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سمیت سرکاری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
آئی جی خیبر پختونخوا نے اس سے قبل شدت پسندوں کے اس حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کانسٹیبل عصمت اللہ، کانسٹیبل جسیم خان، کانسٹیبل داؤد خان اور کانسٹیبل پیر غلام کی عیادت کی۔ "

ایم پلس نیوز ٹی وی
مانجھی خیل چیک پوسٹ کہاں واقع ہے؟
مانجھی خیل چیک پوسٹ ٹانک شہر سے لگ بھگ 15 کلومیٹر دور ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر واقع ہے۔”
خیبر پختونخوا کا جنوبی ضلع ٹانک حالیہ عرصے میں شدت پسند حملوں سے متاثرہ علاقوں میں شامل رہا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی
