Home

ملک بھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھا دی،

ایم پلس نیوز ٹی وی

حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کے, اعلان کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تنظیم کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین طارق حسن نے بتایا کہ ’ہڑتال کا فیصلہ کسی دباؤ کے بغیر واپس لیا گیا ہے۔‘ ان کے مطابق ’حکومت کی جانب سے مطالبات پر پیش رفت کی یقین دہانی کے بعد ایسوسی ایشن نے 15 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ایم پلس نیوز ٹی وی

اس سے قبل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 اور 23 جولائی 2026 کی درمیانی شب 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔

تاہم اب پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں حکومت، پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں ڈیلرز کے مارجن اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گذشتہ

ہفتے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب سے سات روز کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور اسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے اوگرا

ایم پلس نیوز ٹی وی

پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اوگرا کی ویب سائٹ پر چیک کریں

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?