pakistan

گھریلو ناچاقی, پر فائرنگ، بیوی اور 2 بیٹیاں قتل,

فیصل اباد ( ایم پلس نیوز )
فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ کے علی گارڈن میں گھریلو ناچاقی نے سنگین رخ اختیار کر لیا

جہاں ملزم جاوید نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی صائمہ اور دو کمسن بیٹیوں عائشہ اور ام حبیبہ کو بے دردی سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،

سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے تفصیلات طلب کر لیں اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا، فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?