Home

پاکستان کی سعودی عرب "پر حالیہ حملوں کی مذمت

کنگ خالد بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے، حملوں میں تین افراد ہلاک، جبکہ ایک ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا

ایم پلس نیوز ٹی وی

سعودی حکام کی ریاض کے” کنگ خالد ایئرپورٹ” پر ہوئے دو حملوں میں تین سعودی شہریوں کی ہلاکت، اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق،
پی آئی اے نے ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے،
پاکستان کی سعودی عرب "پر حالیہ حملوں کی مذمت: حوثیوں کو فوری طور پر یہ حملے بند کرنے چاہییں، وزیرِ اعظم شہباز شریف،” سعودی حکام کی کنگ خالد ایئرپورٹ، پر حملے میں تین شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے، کہ جمعرات کے روز ریاض کے کنگ خالد بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے، حملوں میں تین افراد ہلاک، جبکہ ایک ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔” جمعرات کے روز ریاض ایئرپورٹ پر دو حملے کیے گئے۔”

پہلے حملے میں ہوائی اڈے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔”

سعودی حکام کے مطابق: ان دونوں حملوں کے نتیجے میں تین سعودی شہری ہلاک جبکہ, مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد غیر ملکی بھی زخمی ہوئے ہیں۔”

سول ایوی ایشن کا کہنا زخمیوں کو مختلف نوعیتوں کی چوٹیں آئی تھیں، جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔”

حکام کا کہنا ہے، کہ ایئر پورٹ پر آپریشنل سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، اور فضائی آمدورفت معمول پر آ گئی ہے ” ۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?