پاکستان زندہ باد یوم آزادی مبارک
14 اگست 2026
79ویں یوم آزادی جوش و خروج سے منائی گئی
پاکستان کے 79ویں یوم آزادی، کے موقع پر سرکاری عمارتوں، گھروں، اور بازاروں کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم، کے رنگوں میں رنگ گیا۔
کراچی، لاہور، فیصل اباد، گجرانوالہ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے، میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔”
یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔” پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے بھی قوم کو 79ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔”
مسلح افواج نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک آزادی کے تمام اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسلح افواج کا کہنا ہے کہ قائد اعظم اور بانیان پاکستان کا وژن، عزم اور حوصلہ آج بھی قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، پاکستان کی آزادی کو حقیقت بنانے والے تمام شہدا، قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔،”

ایم پلس نیوز ٹی وی
