پاکستان، ترکیہ، سعودیہ اور مصری حکام کا اجلاس،
ورلڈ ( ایم پلس نیوز ) پاکستان، ترکیہ، سعودیہ اور مصری حکام کا اجلاس، نئے 4 فریقی اتحاد کے ڈھانچے کی حتمی تجاویز تیار
ان چاروں ملکوں کا وزرائے خارجہ کی سطح پر پہلا اجلاس ریاض میں ہوا،

اسلام آباد:پاکستان، ترکیہ، مصر، اور سعودی عرب خاموشی سے لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ ایک نئے 4فریقی ڈھانچے کو باقاعدہ شکل دینے، کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیاں اہم علاقائی ممالک پر سفارت کاری اور سیکیورٹی پر زیادہ قریبی ہم آہنگی پیدا کرنے کا دبائو ڈال رہی ہیں۔

حکام اسے باقاعدہ اتحاد کہنے سے کترا رہے ہیں تاہم رابطوں کی رفتار، اور تعداد یہ ظاہر کرتا ہے کہ 4ملکی فورم ایک منظم گروپ میں تبدیل ہو رہا ہے جس کا مقصد غیر مستحکم خطے میں نتائج پر اثر انداز ہونا ہے۔
اس حوالے سے حالیہ قدم منگل کو اٹھایا گیا جب ان چاروں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اپنے، وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی سابق مشاورت کے تسلسل میں اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی ،،
