حکومت، نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، کو کالعدم تنظیم، قرار

آزاد کشمیر، کی حکومت، نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، کو کالعدم تنظیم، قرار دیتے ہوئے نام فرسٹ شیڈول، میں شامل کرلیا۔
ایم پلس نیوز ٹی وی
تنظیم ریاست میں، انتشار پیدا کرنے، میں ملوث پائی گئی ہے، محکمہ داخلہ، کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق تنظیم کو آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژنز کی انتظامیہ اور پولیس حکام کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔
حکومت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ ریاست میں امن، قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
محکمہ داخلہ، کے مطابق کسی بھی، تنظیم کو، عوامی امن، سلامتی اور ریاستی نظم کو خطرے، میں ڈالنے کی، اجازت، نہیں دی جائے گی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
