Home

حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا

مکہ مکرمہ اور” مدینہ منورہ کا, تحفظ پوری مسلم امہ کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

راولپنڈی ؛( ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک موقف میں کہا کہ” حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

تفصیلات: کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے، انڈیپنڈنٹ عربیہ کو دیے گئے، انٹرویو میں کہا ہے کہ معاہدہ 3 ممالک کی سوچ کا مجموعہ ہے” معاہدہ تین ممالک کے اتحاد کا مظہر ہے تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں” تینوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔”
سعودی عرب, کی خودمختاری علاقائی سالمیت اورحرمین شریفین کا تحفظ ترجیح ہے” حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔”
حرمین شریف کا تحفظ ہرصورت میں کریں گے” پاکستان کا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے "مکہ مکرمہ اور” مدینہ منورہ کا, تحفظ پوری مسلم امہ کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

پاکستان، سعودی عرب، تعلقات، باہمی اعتماد اور سلامتی، کے تعاون پر استوار ہیں، پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔”
” سعودی عرب, کی سلامتی کیلئے” پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے، سعودی عرب میں مقدس مقامات پرحملوں پرعوام، سیاسی وعسکری قیادت میں غم وغصہ ہے۔”

پاکستان، سعودی عرب کی حمایت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے” تنازعات کے اتار چڑھاؤ کسی بھی سطح پربڑھانے سے کسی ملک کو فائدہ نہیں ہوگا۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے” خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ کے فوجی تنازع کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں مشرق وسطیٰ, کے فوجی تنازع سے متعلق مذاکرات کے ذریعے نتیجے پر پہنچنانا گزیر ہے، مذاکراتی حل میں ناکامی، اورفوجی تصادم پرمکہ الائنس کااجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

” مکہ الائنس کی قیادت اورلائحہ عمل واضح ہے، اس اتحاد کا کوئی بھی, جارحانہ ارادہ نہیں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ, عوام سمیت خطےمیں امن،خوشحالی پریقین رکھتے ہیں۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، کا مزید کہنا تھا کہ، مسلمانوں کوآپس میں لڑنے کے بجائے متحد ہونےکی ضرورت ہے، اتحاد کسی ملک کیخلاف نہیں، بلکہ بنیادی مقصد خطے میں امن اورسلامتی کوفروغ ہے.”

M Plus News TV

M Plus News TV

M Plus News TV

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?