تقریباً 1.3 ارب امریکی ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان, کو موصول،
اسلام آباد ( ایم پلس نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرامز کے تحت تقریباً 1.3 ارب امریکی ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان, کو موصول، ہوگئے ہیں۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے, 8 مئی 2026 کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے, ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت تیسرے جائزے کی تکمیل کرتے ہوئے 760 ملین ایس ڈی آر کی قسط جاری کرنے کی, منظوری دی تھی، اس کے علاوہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 مئی 2026 کو آئی ایم ایف, کی جانب سے مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.3 ارب ڈالر) موصول ہوئے ہیں، یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کرلی جائے گی۔
ایم پلس نیوز ٹی وی
