ملک بھر میں تیز بارشوں اور طوفانی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی,
مون سون کے نئے اور شدید اسپیل کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا

ایم پلس نیوز ٹی وی
رپورٹ: خدیجہ ارشد
محکمہ موسمیات کا الرٹ: فیصل آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں تیز بارشوں اور طوفانی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی, اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے نئے اور شدید اسپیل کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اور صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت ملک کے, تمام صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ موصلادھار بارشوں اور تیز طوفانی ہواؤں کی, پیشگوئی کی گئی ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
صوبہ پنجاب: فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید بارش٫ کا امکان ہے۔
نچلے علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلابی صورتحال) کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
صوبہ سندھ: کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص سمیت ساحلی پٹی پر تیز بارشوں اور سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔”
خیبر پختونخوا: پشاور، ایبٹ آباد، سوات اور چترال سمیت بالائی اضلاع میں شدید بارشوں کے, باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
صوبہ بلوچستان: کوئٹہ، ژوب، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں کے, ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔”
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں, پر برفباری/لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی تبدیلی کے باعث شدید حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور درجہ حرارت میں نمایاں’ کمی آئے گی۔ "

ایم پلس نیوز ٹی وی
تاہم،مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی٫ ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، بوسیدہ عمارتوں اور ندی نالوں سے, دور رہیں اور سفر کے دوران احتیاط برتیں۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
