بارشوں کا الرٹ جاری ۔
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں، شدید بارشوں، کا سلسلہ اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری،”

ایم پلس نیوز ٹی وی
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں جاری، مون سون کے نئے سپیل کی انٹری شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا،۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
رپورٹ: خدیجہ ارشد
محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سمیت بالائی اور وسطی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ، موسلادھار بارشوں کا امکان برقرار ۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
پنجاب بھر میں
ان تمام شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کے خطرات کے پیشِ نظر انتظامیہ شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے”
خیبر پختونخوا
پشاور، نوشہرہ، سوات، دیر اور ملحقہ علاقوں, میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
سندھ میں
کراچی، حیدرآباد اور تھرپارکر سمیت چند ساحلی اور مشرقی علاقوں, میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔”
بلوچستان میں
ژوب، لورالائی اور ناصر آباد سمیت شمال مشرقی اور مشرقی، علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے، ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
اگست کے حوالے سے ،
محکمہ موسمیات نے خبردار: کیا ہے کہ اس ماہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے اور حبس و گرمی, کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ اچانک بارشوں کا امکان برقرار رہے گا، لہٰذا شہریوں، مسافروں اور کسانوں کو محتاط رہنے کی, ہدایت کی گئی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
