ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی, تجہیز و تدفین کی تقریبات کا باقاعدہ, آغاز
ایم پلس نیوز ٹی وی ،
رپورٹ : خدیجہ ارشد

ایران ( ایم پلس نیوز ) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی, تجہیز و تدفین کی تقریبات کا باقاعدہ, آغاز, تین جولائی سے ہو رہا ہے جو نو جولائی تک جاری رہیں گی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین کی تقریبات کے, منتظمین نے ایران اور عراق میں کئی تقریبات کا اعلان کیا ہے۔”
ایران نے 13 جون کو جنازے اور تدفین کے, منصوبوں کے بارے میں بتایا تھا۔ یہ اعلان 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں, خامنہ ای کی ہلاکت کے لگ بھگ تین ماہ بعد کیا گیا تھا۔”
تین جولائی، بین الاقوامی خراج عقیدت کی تقریب
تین جولائی کو بین الاقوامی خراجِ عقیدت, کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دُنیا کے مختلف ممالک کے, رہنما ایک خصوصی تقریب میں خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی،
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ غیر ملکی, عوامی وفود کے لیے تقریبات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہو گا جبکہ, دیگر ممالک کے اعلی حکام دوپہر دو بجے اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی،
چار، پانچ جولائی: عوامی الوداع کی دو روزہ تقریب
تہران کے بڑے مذہبی و ثقافتی مرکز ’گرینڈ مصلیٰ‘ میں عوامی, الوداع کی دو روزہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ چار جولائی کو مقامی وقت کے مطابق, صبح 6 بجے دروازے کھولے جائیں گے اور پانچ جولائی کو رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے۔” مرکزی نمازِ جنازہ پانچ جولائی کی صبح ادا کی جائے گی۔”
خامنہ ای کے علاوہ، ان کی صاحبزادی بشریٰ حسینی خامنہ ای، بہو زہرا حداد عادل (مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ)، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور نواسی زہرا محمدی, کے تابوت بھی سوگواروں کے لیے رکھے جانے کی توقع ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی،
چھ جولائی: تہران میں جنازے کا جلوس,
یہ جلوس مقامی وقت کے مطابق صبح چھ شروع ہوگا۔ منتظمین نے دارالحکومت میں, پھیلے ہوئے ایک راستے کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ متوقع ہجوم کے لیے, کوئی ایک سڑک کافی نہیں ہوگی۔ حکام کو امید ہے کہ یہ تقریب شام تک اختتام پذیر ہو جائے گی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
آٹھ جولائی: نجف اور کربلا میں جلوس
عراق میں ایران کے ثقافتی اتاشی، غلام رضا اباذری نے بتایا کہ میت سات جولائی کی شام نجف پہنچے گی۔٫ میت کی ایران واپسی سے قبل، آٹھ جولائی کو نجف میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے اور کربلا میں سہ پہر چار بجے جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
سات جولائی: قم میں جنازے کا جلوس،
یہ تقریب ایران کے مذہبی مرکز میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پانچ بجے شروع ہو گی, جس میں جمکران مسجد کے اندر ایک سینئر عالمِ دین نماز کی امامت کریں گے۔”
نو جولائی: مشہد میں تدفین،”
خامنہ ای کی تدفین، شمال مشرقی شہر مشہد میں واقع، شیعوں کے آٹھویں امام، امام رضا کے مزار پر کی جائے گی۔ "

ایم پلس نیوز ٹی وی،،
