لاہور سانحہ 14 بچے شہید نماز جنازہ ادا کر دی”
سانحہ لاہور پورے ملک میں ہر آنکھ نم "

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سانحے کے بعد صوبہ بھر کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں اور دیگر نجی عمارتوں کے, حفاظتی معیار کا جامع جائزہ لینے کی بھی ہدایت جاری کر دی ،”
لاہور ( ایم پلس نیوز ) صوبہ پنجاب کے ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں, ہونے والے حادثے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے, کہ سہ پہر چار بجکر 43 منٹ پر کاہنہ نو کے علاقے سے ایک کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی، کہ ایک گھر کی چھت گر گئی ہے اور ملبے تلے افراد دب گئے ہیں۔”

بیان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں چند ہی منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں معلوم ہوا کہ ٹی آئرن اور گارڈر پر مشتمل چھت منہدم ہو گئی” تھی، جس کے نیچے ٹیوشن پڑھنے آنے والے طلبہ و طالبات اور ایک ٹیچر دب گئے تھے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
ریسکیورز نے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے 30 سالہ ٹیچر سمیت 19 افراد کو انتہائی تشویشناک، حالت میں ملبے سے، نکالا اور سی پی آر دیتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔،

ایم پلس نیوز ٹی وی
ہسپتال ذرائع کے مطابق 14 زخمی ہلاک ہو گئے۔،
ہلاک ہونے والوں میں سات بچیاں شامل ہیں۔ 12 بچوں کی عمریں پانچ سے نو سال کے درمیان ہیں، جبکہ دو بچیوں کی عمریں، بالترتیب 11 اور 16 سال ہیں۔،
زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں، جن کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
سانحے میں جاں بحق 14 میں سے 11 بچے بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی ، گزشتہ رات علی، دعا، ارتضیٰ ، رمشا ، عبداللہ، ایمان فاطمہ اور عروج فاطمہ کے نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی، آج صبح ماہ نور اور تسبیح شہزاد کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
دونوں بچوں عبداللہ اور ارحم کی نماز جنازہ مقامی جناز گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گزشتہ رات سات بچوں اور بچیوں کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔ آج بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جنازہ گاہ پہنچ گئی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سانحے کے بعد صوبہ بھر کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں اور دیگر نجی عمارتوں کے, حفاظتی معیار کا جامع جائزہ لینے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے, تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔”
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے کہا کہ جاں بحق ہونے, والے بچوں کے لواحقین کو 20, 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں۔”
ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی
