Home

جسٹس محسن اختر کیانی نے، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

استعفے کے باوجود وہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

لاہور”( ایم پلس نیوز ): اسلام آباد، ہائیکورٹ سے، لاہور ہائیکورٹ منتقل ہونے والے” نامور جج جسٹس محسن اختر کیانی نے، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔”

استعفے کے متن کے مطابق، "جسٹس محسن اختر کیانی نے، مؤقف اختیار کیا ہے، کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد، ملک میں عدلیہ کی آزادی شدید متاثر ہوئی ہے ،اور ان ترامیم کے منفی اثرات سے عام آدمی بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ اب ججز کی تعیناتی اور تبادلے بھی انتظامیہ کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، جس میں عدالتی امور میں کھلی مداخلت کی جا رہی ہے۔” مزید لکھا کہ انتظامیہ کی اس طرح کی, مداخلت کے باعث عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد مسلسل ختم ہو رہا ہے، اور موجودہ حالات میں، ان کا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا، کہ وہ بطور جج اپنا کام جاری رکھ سکیں۔”
انہوں نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، انہیں محسوس ہوتا ہے، کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ وہ بطور جج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں۔ تاہم، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ، استعفے کے باوجود وہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس، اپریل میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے، لاہور ہائی کورٹ تبادلہ منظور کیا تھا، جبکہ اس دوران دیگر ججز کے، تبادلے بھی کیے گئے تھے۔”

پاکستان ہمیشہ زندہ باد،،،

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?