رونالڈو آنسوؤں، کے ساتھ میدان سے رخصت ہوئے۔
ایم پلس نیوز ٹی وی
فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے, کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ میں سفر پرتگال کی سپین کے ہاتھوں ایک صفر سے, شکست کے ساتھ بالآخر اس سب سے بڑے اعزاز کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
ڈلاس میں کھیلے گئے اس میچ کے اختتام پر جب پرتگال کو آخری، 16 کے مرحلے میں سپین کے ہاتھوں 1-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تو رونالڈو کی ورلڈ کپ داستان، آنسوؤں کے ساتھ ختم ہوئی۔”
میکل میرینو کے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول نے, سپین کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا جبکہ پرتگال اور رونالڈو کے عالمی کپ کے خواب بھی ٹوٹ گئے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
41 سالہ رونالڈو اپنے شاندار کیریئر میں پانچ بار بیلون ڈی اور جیت چکے ہیں، پانچ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور سنہ 2016 میں پرتگال کو یورپی چیمپیئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ ” اگرچہ رونالڈو 146 بین الاقوامی گولز کے ساتھ مردوں کے عالمی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں وہ گول کرنے کے علاوہ ٹیم کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچا پا رہے۔ ان کی غیرمعمولی شہرت اور اثر و رسوخ کے باعث بھی یہ تاثر پیدا ہوا کہ کوچ روبرٹو مارٹینز انھیں بینچ پر بٹھانے یا ٹیم سے باہر رکھنے کا مشکل فیصلہ نہیں کر سکے۔۔ "

ایم پلس نیوز ٹی وی

رونالڈو کا کیریئر, غیرمعمولی ریکارڈز اور بے شمار کامیابیوں’ سے بھرپور رہا اور ورلڈ کپ میں بھی ان کے نام کئی منفرد اعزازات موجود ہیں۔’ وہ دنیا کے واحد فٹبالر ہیں, جنھوں نے چھ مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول کیے جبکہ چھ ورلڈ کپ کھیلنے, کا اعزاز صرف دو کھلاڑیوں، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی، کے پاس ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
