pakistan

بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے۔

پاکستان ( ایم پلس نیوز ) صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کردیے گئے۔ فیصلے کے بعد ملک بھر کے صارفین کے بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی،،

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین، کے لیے ماہانہ فی کلوواٹ کی بنیاد پر فکسڈ چارجز لگانے کی اجازت دی جس کے تحت لائف لائن صارفین کے علاوہ، تمام گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کردیے گئے۔

منظوری تمام پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے دی گئی جب کہ نئے فارمولے میں لوڈ سے منسلک ہونے سے بل میں فکسڈ چارجز بوجھ کئی گنا ہوگیا۔

نئے فارمولے میں مختلف گھریلو سلیبز کے لیے 200 روپے فی کلو واٹ سے 675 روپے ماہانہ تک فکسڈ چارجز کی منظوری دی گئی ۔

پرانے فارمولے کے مطابق فکسڈ چارجز کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 1000روپے تھے جب کہ نئے فارمولے میں متعلقہ سلیب فکسڈ چارجز کیلئے متعلقہ لوڈ کے مطابق بنے گا۔

اگرکسی صارف کا لوڈ 5 کلوواٹ ہے تو چارجز ایک ہزار سے 3375 روپے تک ہوسکتے ہیں جب کہ بڑے سلیب میں جانے اور زیادہ لوڈ ہونے سے چارجز کا اضافہ ہو رہا ہے۔

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?