pakistan

میاں فاروق نذیر ،

آئی جی جیل خانہ جات, پنجاب میاں فاروق نذیر کی, گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں پروموشن,

پنجاب ( ایم پلس نیوز )
اس متعلق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ،کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کی بے حساب نعمتوں اور کرم نوازی کا جتنا بھی شُکر ادا کیا، جائے وہ کم ہے ۔ پینتیس سالہ، طویل سروس ، محنت ، سینئرز کی راہنمائی، ماں باپ کی بے لوث دُعاؤں، ساتھی افسران اور اہلکاران کی سپورٹ اور ٹیم ورک ، حکومت پنجاب ، ہوم سیکرٹری صاحب پنجاب ، چیف سیکرٹری صاحب پنجاب کی خصوصی مہربانی اور ماتحت پروری کے طفیل مجھے 15 مارچ 2026 سے گریڈ 22 میں پروموٹ/ اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ شُکر الحمدُ للہ ۔ پوری سروس کے دوران میرے ماتحت کام کرنے والے افسران ، اہلکاران اور سینئر افسران کا میں خصوصی طور پر شُکر گزار ہوں ۔ پنجاب اور دیگر صوبوں کی صوبائی سروس کے کسی بھی آفیسر کو صوبائی حکومت کی طرف سے اس سے قبل 22 گریڈ نہیں دیا گیا۔ میں اپنا یہ اعزاز محکمہ جیل خانہ جات اور اپنی ٹیم کے تمام ممبران کے نام کرتا ہوں جن کی وجہ سے محکمہ کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ ہوا اور دُعا گو ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسے اعزاز اور خوشخبریاں محکمہ جیل کے افسران سے منسوب ہوں۔آمین

ایم پلس نیوز ٹی وی،،

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?