pakistan

محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر

فیصل آباد( خدیجہ ارشد ) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر نادہندہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واجبات ادا نہ کرنے پر دو ہاؤسنگ سکیموں، کے دفاتر کو سر بمہر کر دیا اور ڈیویلپر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی طرف سے مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے نادہندہ ڈویلپرز کو بقایا جات ادا کرنے سے متعلق بار بار نوٹسز جاری کئے گئے ہیں لیکن بعض ڈویلپرز نے تعمیل نہیں کی جس پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈھڈی والا راجباہ جڑانوالہ روڈ کے قریب دو ہاؤسنگ سکیموں کینال ایوینیو اور زمزم ہاؤسنگ کے، دفاتر کو سر بمہر کر دیا اور ان کے ڈویلپرز کو فوری طور پر بقایا جات ادا کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سکیموں کے، قیام کے لئے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے اور غیر قانونی ڈویلپمنٹ سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں، بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?