Homepakistan

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا اضلاع کے ساتھ تحصیلوں, کے دوروں، کا سلسلہ جاری

فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا اضلاع کے ساتھ تحصیلوں, کے دوروں، کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے تحصیل چک جھمرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔وہ زیرتعمیرپنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) آفس گئیں اورتعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ بلڈنگ کو جلد ازجلد مکمل کرایا جائے کمشنرفیصل آباد, نے جناح پارک چک جھمرہ کا دورہ کرکے پارک میں تفریحی, سہولیات چیک کیں اور پارک کو مزید دلکش بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تفریح کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کمشنر نے موچی بازار کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے جاری کاموں کا تفصیلی, معائنہ کیا اورکام میں مزید تیزی لانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شفافیت پر زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ خریداروں کو دلکش ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے جس کے لئے, ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں۔کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ بھی, کیا اور وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری،ادویات سٹور میں میڈیسن کی, دستیابی و ریکارڈ اورصفائی کی صورتحال کا بھی مشاہدہ کیا۔کمشنر نے مریضوں و لواحقین سے ادویات ہسپتال سے ملنے کی, تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ساتھ تحصیلوں کے دوروں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا,

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?