پشاور سکول کی چھت گرنے کا واقعہ،
جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہو گئی
متعدد بچوں کے ملبے تلے دبنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں” بارش کے باعث نجی اسکول کی عمارت منہدم ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں معصوم بچے اور ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں۔جبکہ 54 شدید زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج کئی کی حالت انتہائی نازک ،”

ایم پلس نیوز ٹی وی
لیڈی ریڈنگ اسپتال” ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام 35 بچوں کی عمریں سات سے 13 سال تک ہیں، اس کے علاوہ ایک خاتون ٹیچر کی لاش بھی، اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ جب کہ 54 شدید زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق, پہلے اسکول کا ایک فلور گرا اور اس کے بعد پورا گراؤنڈ فلور زمین بوس ہو گیا، اور عمارت کو حالیہ بارشوں کے باعث شدید نقصان پہنچا تھا۔” ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے پرعزم ہیں اور آپریشن تاحال جاری ہے۔”
اسکول کا مالک گرفتار، عمارت کی کمزور تعمیر کو حادثے کی وجہ قرار دے دیا گیا،
پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے، اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق، گرفتار ہونے والا اسکول مالک اس عمارت کو ایجوکیشنل ٹرسٹ کے طور پر چلا رہا تھا۔”

ابتدائی تحقیقات اور پولیس کے بیان کے مطابق، سانحہ اس وقت پیش آیا, جب اسکول کی عمارت انتہائی, کمزور اور ناقص میٹریل سے بنائی گئی تھی، جو حالیہ بارشوں کا دباؤ برداشت نہ سکی اور زمین بوس ہو گئی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
وزیراعظم شہباز شریف نے، واقعے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت تمام افراد کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے،”
حادثے میں زخمی ہونے والے ،بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین ممکنہ طبی امداد فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی بھی سخت ہدایت جاری کی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
