لانگ مارچ پہلے، درہ آدم خیل پھر پشاور جائے گا،
ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ابھی بہت سے اوور ، باقی ہے،آرام سے کھیلیں گے
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے” درہ آدم خیل میں لانگ مارچ” کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، سہیل آفریدی کا کہنا تھا، کہ یہاں ایک عام سپاہی ہمارے ارکانِ اسمبلی کو روک لیتا ہے، ” لیکن ایک سابق وزیرِ اعظم کو انصاف نہیں مل رہا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے, اعلان کیا ہے کہ” پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اور اب قافلہ پہلے خیبر جائے گا، جس کے بعد پشاور ،سہیل آفریدی نے کہا کہ اصل منصوبے کے تحت قافلے نے، پشاور جانا تھا، تاہم خیبر کے عوام کی درخواست پر شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔”
’کل جو پشاور سے چارسدہ کا پلان تھا, اس کو تھوڑا تبدیل کر دیا ہے، کیونکہ خیبر کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم ان مہمانوں کی مہمان نوازی کریں گے، تو کل خیبر جائیں گے، پھر اس کے بعد پشاور جائیں گے۔”
وزیر اعلیٰ نے, کارکنوں کو پُر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے لانگ مارچ کو کرکٹ میچ سے تشبیہ دی۔”
وزیراعلی سہیل افریدی نے کہا”’ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ابھی بہت سے اوور باقی ہیں, اور بہت سے کھلاڑی بھی باقی ہیں آرام، آرام سے کھیلیں گے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
"
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، لانگ مارچ نے چار اکتوبر کو لکی مروت سے روانہ ہونا تھا، پانچ اکتوبر کو کرک، اور کوہاٹ، جبکہ چھ اکتوبر، کی شام پشاور پہنچنا تھا۔”
لانگ مارچ کے بنیادی مطالبات میں” بانی تحریک انصاف عمران خان کے علاج کی سہولت، "اہل خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں کا حق، اور ان کی انصاف کے مطابق رہائی شامل ہیں۔”
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ، ان کی جماعت نے تمام آئینی، قانونی اور جمہوری راستے اختیار کیے لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے، جس کے بعد احتجاج کا راستہ اپنایا گیا۔”
انھوں نے زور دیا کہ لانگ مارچ کا مقصد پُر امن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، اور کارکن کسی اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بنیں۔”
لانگ مارچ کا روٹ تبدیل، پہلے لانگ مارچ درہ آدم خیل، خیبر پھر پشاور جائیں گے،”وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ایم پلس نیوز ٹی وی
