Home

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں

ایم پلس نیوز ٹی وی

عوامی مسائل، سے روگردانی کرنے والے محکموں کے، افسران کو قبلہ درست کرنے کا حکم

رپورٹ: خدیجہ ارشد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، کے ویژن کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2026ء کے شفاف انعقاد پر کمشنر و سابق، چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، مسرت جبیں نے سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹرسلیم تقی شاہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانپسورٹ اتھارٹی محمد راشد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ/ٹرمینل میں جاذب نظر داخلی وخارجی گیٹ،ویٹنگ ایریا،انتظامی دفاتر،پٹرول پمپ،فوڈ سٹریٹ،چلڈرن پلے ایریا،ہوٹل،مسجد،پارکنگ،کارگو آفس،ریڑھی بازار ایریا،سروس ایریا،ایئرکنڈیشنڈ اور نان اے سی بسوں کے لئے الگ الگ بیز ودیگر سہولیات دستیاب ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر نے تھری ڈی نقشہ کے مطابق بس سٹینڈ کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش کا عندیہ دیا اور عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ون ونڈو کاؤنٹر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمانہ خدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے جدید اصلاحات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر افسران بھی موجود تھے

ایم پلس نیوز ٹی وی

مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے خبردار کیا ہے کہ مون سون ایمرجنسی کیمپ کے قیام ا ور فعالیت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جبکہ سٹاف کی حاضری مکمل اور ڈی واٹرسنگ سیٹس سمیت دیگر سامان موقع پر دستیاب رہنا چاہئے۔ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن شروع ہو چکا ہے لہذا تمام تر توانائیاں تیز رفتار نکاسی آب پر صرف کی جائیں۔ سیوریج چیلنجز کو بروقت اور معیار کے مطابق نمٹا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?