Homepakistan

ڈپٹی ایمبسڈر کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید

کمشنر فیصل آباد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے، پاکستان میں آئرلینڈ ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈیکلن جوں سٹن Declan Johnston نے ملاقات کی۔کمشنر فیصل آباد نے ڈپٹی ایمبسڈر کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس فیصل آباد آئرلینڈ کے ساتھ خاص طور پر بزنس شعبہ میں، دو طرفہ تعلقات کو پروان چڑھائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بطور ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گزشتہ2 سالوں میں انڈسٹریز کو ماحول دوست بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن، محمد مبشر ربانی،سول ڈیفنس آفیسر فیصل آباد رانا محمد عباس، سمیت تنظیمی عہدیداران اورنئے رجسٹرڈ رضاکاران نے شرکت کی۔”

رانا محمد عباس، سول ڈیفنس آفیسر کی قیادت اور سرپرستی میں جاری ترقی اور عوامی خدمت،کو سراہا گیا

فیصل آباد، پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور

ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب اقبال ہال میونسپل کارپوریشن میں منعقد ہوئی۔”

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)انور علی کانجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت ، پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کا قیام عوامی خدمت، ہنگامی حالات میں بروقت امداد اور معاشرے میں رضاکارانہ جذبے کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے،۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے اپنے خطاب میں سول ڈیفنس فیصل آباد کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا محمد عباس، سول ڈیفنس آفیسر کی قیادت اور سرپرستی میں جاری ترقی اور عوامی خدمت، کے اس سفر کو آئندہ بھی، اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، اوررضا کاروں کی باقاعدہ ٹریننگ اور پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی زور دیا تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔چیف وارڈن، سول ڈیفنس آرگنائزیشن شیخ محمد امجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، کہا کہ ہماری ٹیم کسی، بھی ناگہانی صورتحال، ہنگامی آفت یا حادثے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے، ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات، بروئے کار لاتی رہے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اپنے خطاب میں پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کے قیام کو حکومت پنجاب کا ایک اہم اور بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے رضاکاران کے جذبہ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔”

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور (PCDRC) کے رضاکاران میں محرم الحرام2026ء میں اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نئے رجسٹر ہونے والے رضاکاران میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد: مون سون کے موجودہ سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈینگی کے خلاف, سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال سرویلنس اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد: ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے کے ون ونڈو کاؤنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا، اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درخواستوں کی پراسیسنگ اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر مہر ایوب اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ون ونڈو کاؤنٹر پر موجود درخواست گزاروں، سے ملاقات کی اور ان سے براہ راست خدمات کی فراہمی، درخواستوں کے بروقت اندراج، رہنمائی، عملے کے رویے اور مسائل کے حل کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے شہریوں کی آراء اور تجاویز کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے اور درخواستوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے۔ محمد آصف چوہدری نے کہا کہ, ایف ڈی اے میں اوپن ڈور پالیسی پر ذمہ درانہ عملدرآمد کا مقصد شہریوں کو بلا رکاوٹ، شفاف اور فوری خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد: محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے امین پور روڈ فیصل آباد، پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک لوڈر رکشہ سے تقریباً 100 کلو گرام بدبودار اور غیر معیاری بھینس کا گوشت برآمد کر لیا۔”

ویٹرنری آفیسرڈاکٹر حمیرا بانو نے متعلقہ عملے کے ہمراہ گوشت کا معائنہ کیا، اور اسے انسانی صحت کے لئے مضر، غیر معیاری اور ناقابل استعمال قرار دیا۔قانونی تقاضے, مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ملزم محمد عرفان ولد بخت جمال، سکنہ 184 سیال والا ضلع چنیوٹ کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ساندل بار پولیس اسٹیشن (30 ج۔ب) کے حوالے کر دیا گیا۔” ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?