سانحہ پمز ، میں 14 نومولود جاں بحق،
حادثے کے بعد پمز اسپتال کے، باہر قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آئے، ایک بچے کو زِندہ بچا لیا گیا،

ایم پلس نیوز ٹی وی
اسلام آباد کے، پمز اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں، آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، شعلوں نے دیکھتے, ہی دیکھتے نرسری کو لپیٹ میں لے لیا، جبکہ زیر علاج بچوں میں سے صرف، ایک ہی بچ سکا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
پمز انتظامیہ کا جاں بحق، نومولود بچوں کے, اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،
پمر انتظامیہ نے، واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، کہ ہر انسانی جان قیمتی اور ہر نومولود امید اور مستقبل کی علامت ہے، افسوسناک واقعے, کی مختلف فورمز پر تحقیقات جاری، نتائج کا انتظار ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
پمز ایم سی ایچ نرسری, میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد ابتدائی رپورٹ, جاری کردی گئی، جس کے مطابق نرسری میں ایک منٹ کے، اندر آگ پھیلی، صبح 6:38 پر چنگاری نکلی جبکہ 6:39 پر زوردار دھماکا ہوا، جس کے باعث چھت کا حصہ گرا۔”
رپورٹ: میں انکشاف کیا گیا ہے, کہ آکسیجن پوائنٹس نے آگ کو خوفناک بنا دیا, جبکہ نرسری کے اندر چنگاری سے آگ بھڑکی، انکیوبیٹرز کے ساتھ موجود آکسیجن پوائنٹس کے, باعث آگ نے چند سیکنڈز میں شدت اختیار کرلی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
آگ لگنے اور تیزی سے پھیلنے کی اصل وجوہات، کا تعین ہونا باقی ہے، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔” ضلعی انتظامیہ کے مطابق، آگ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، جبکہ بیشتر بچے شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔”
بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی، سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔”
ترجمان پمز اسپتال کے مطابق تمام بچوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں گئی ہیں۔”

نرسری آتشزدگی کی تحقیقات جاری، وزیر اعظم اور صدر مملکت کی حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت۔”
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں، آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اسکا نوٹس لے لیا اور حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دی ہے۔”
صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،

ایم پلس نیوز ٹی وی
صدرِ مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے، مؤثر فائر سیفٹی سسٹم اور ہنگامی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔”
یہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے، وفاقی وزیر صحت,” وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز نرسری میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
