عید میلاد النبی ﷺ) آج منائی جا رہی ہے
پیغمبرِ اسلام، حضرت محمد مصطفیٰ احمدِ مجتبیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کے مبارک موقع پر ،

ایم پلس نیوز ٹی وی
رپورٹ: خدیجہ ارشد
مذہبی عقیدت و احترام کے, ساتھ 12 ربیع الأول (عید میلاد النبی ﷺ) آج منائی جا رہی ہے: ملک بھر میں چراغاں اور جلوس،
پیغمبرِ اسلام، حضرت محمد مصطفیٰ احمدِ مجتبیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کے مبارک موقع پر ، آج فیصل آباد اور پنجاب سمیت پورے ملک میں 12 ربیع الأول (عید میلاد النبی ﷺ) پوری عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے، ساتھ منائی جا رہی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
سرکاری و نجی عمارتوں پر بہترین چراغاں کیا گیا ہے۔”
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،”

ایم پلس نیوز ٹی وی
امن و سلامتی کی دعائیں: فجر کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد کے لیے خاص دعائیں مانگی گئیں۔”
میلاد جلوس و محافل: فیصل آباد، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت, ملک بھر کے تمام شہروں دیہی علاقوں ،میں مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں علمائے کرام، نعت خواں اور عقیدت مندوں کی, بڑی تعداد شریک ہے۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات،”

ایم پلس نیوز ٹی وی
12 ربیع الأول کے، مبارک موقع پر، جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ "حساس علاقوں میں واک تھرو گیٹس، اور سی سی ٹی وی کیمروں، کے ذریعے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
علمائے کرام کا پیغام:
علمائے کرام نے اپنے، بیانات میں اس بات پر زور دیا ہے، کہ حضورِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت، امن اور محبت کا سرچشمہ ہے۔” ہمیں اپنی زندگی میں ان کے بتائے ہوئے، اصولوں ، رحمدلی، سچائی اور باہمی بھائی چارے،کو اپنانے کی ضرورت ہے۔”

M plus news TV

ایم پلس نیوز ٹی وی
