سپلائر انمول عرف پنکی, عدالت میں پیش
کراچی ( ایم پلس نیوز ) کراچی میں منشیات فروشی کے ایک مبینہ منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والی ایک ملزمہ کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیش کرنے پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جس کے بعد سندھ حکومت اور پولیس نے اس معاملے, کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
پولیس کا کہنا ہے کہ, ضلع وسطی کی پولیس اور ایک سویلین حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں کوکین اور دیگر مہلک منشیات کی مبینہ سپلائر انمول عرف پنکی, کو گرفتار, کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ, ملزمہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب اور مفرور تھیں اور شہر میں منشیات کی سپلائی, کے ایک مبینہ منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔
پولیس کے اعلامیے کے مطابق ملزمہ سے ایک پستول، گولیاں، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور مواد برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ ڈی ایچ اے اور کلفٹن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں آن لائن آرڈرز پر رائیڈرز کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ, ملزمہ اپنے نیٹ ورک کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے محفوظ رکھنے کے لیے خواتین, رائیڈرز بھی استعمال کرتی تھی۔
پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزمہ کے, خریداروں میں طلبہ و طالبات کے علاوہ بعض بااثر شخصیات بھی شامل تھیں، جبکہ وہ روزانہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات فروخت کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق انمول, عرف پنکی کے خلاف تھانہ گارڈن میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔
ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی
