pakistan

کمشنر ,فیصل آباد, مسرت جبیں,

فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) کمشنر ,فیصل آباد, مسرت جبیں, کی زیرصدارت جیل ریفارمز بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات، ڈسٹرکٹ، سینٹرل، ویمن، بورسٹل جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ شریک تھے۔تحفظ ماحول،انڈسٹریز،ٹیوٹا،سوشل ویلفیئر کے افسران نے بھی شرکت کی۔

کمشنر نے بورسٹل انسٹیٹیوٹ، میں مختلف کورسز سکیھنے والے نوعمر اسیران سمیت دیگر جیلوں میں مہارت یافتہ پیرول قیدیوں کو رہائی کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مہارت یافتہ اسیران کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز،تحفظ ماحول اور ٹیوٹا اپنی اپنی سطح پر انڈسٹریز کے ساتھ قید سے رہائی کے بعد اسیران کو ملازمت فراہم کرنے کے حوالے سے رابطہ کریں۔اس ضمن میں ایم او یو سائن کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹس مختلف ٹریڈز میں کورسز مکمل کرنے والے اسیران کی فہرست فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر، صدارت”کی پروفارمنس انڈیکیٹرز ‘ (کے پی آئیز)پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کو تفوض کردہ اہداف کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے کا حکم دیا اور اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ مارکیٹ وزٹس بڑھانے کی ہدایت کے ساتھ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے روٹی سمیت اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں کے پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس فعال،سیوریج اور مین ہول کورز کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی

ایم پلس نیوز ٹی وی


جیلوں میں مارکیٹ کے مطابق درکار کورسز بھی شروع کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مہارت یافتہ اسیران کو رہائی پر ٹول کٹس کی فراہمی کے لئے چیمبر آف کامرس سے رابطہ کیا جائے جبکہ سوشل ویلفیئر کو بھی ٹول کٹس کی فراہمی کے لئے این جی اوز کو آن بورڈ لینے کا ٹاسک تفویض کیا۔

اسی طرح تمام شہری مسا حل کی پیشرفت روزانہ پورٹل پر اپلوڈ کرنے کا حکم د یا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ عوام کو صاف پانی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے انسداد تجاوزات مہم کو مزید موثر بنانے اور سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرانے کیلئے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ قابضین و تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں پوری قانونی قوت سے جاری رہنی چاہیں۔انہوں نے ”ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت پارکس، گرین بیلٹس اور قبرستانوں کی صفائی و دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ شکایت سیل پر موصول شکایات کا مقررہ وقت میں سو فیصد ازالہ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں افسران نے کے پی آئیز کے اہداف سے بھی آگاہ کیا۔


مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب ،، ر

نے15 جون تک ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کا حکم جاری اور ہدایت کی ہے کہ سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈی سلٹنگ کیلئے جدید مشینری استعمال کی جائے۔ ڈرینج اور او اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کیلئے گیس ڈٹیکٹر سمیت دیگر ضروری سامان کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی غفلت قابل قبول نہیں ہو گی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور سیوریج لائنوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کرتے وقت ایس او پیز کے مطابق تصاویری ثبوت حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ کل ڈی سلٹنگ ہونی ہوگی اس کی رپورٹ مجھے آج پیش کی جائے جبکہ ڈی سلٹنگ کی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ کرینگے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ڈی سلٹنگ مہم کیلئے ہر اے ڈی کے نام کا ڈیش بورڈ بنا دیا گیا ہے اور اب تمام ڈی سلٹنگ مہم کی مانیٹرنگ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب خود کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین سڑکوں کی روڈ سائیڈ ڈرینز لائنوں کی صفائی 30 مئی تک لازمی ہونی چاہئے اور ڈرینج ڈویژن مین سڑکوں کی روڈ سائیڈ ڈرینج کی صفائی کے سرٹیفکیٹس جمع کرائے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی کی قیادت میں فتح معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ستھرا پنجاب کے افسران، اہلکاروں اور ویسٹ ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ محبت کیلئے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ریلی کے دوران شرکاء نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص قومی اتحاد اور حب الوطنی کی علامت ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم ہمیشہ ناکام ہوں گے جبکہ، افواجِ پاکستان کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ عابد حسین بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد افواجِ پاکستان سے محبت، یکجہتی اور ملکی سلامتی کیلئے قومی عزم کا اظہار کرنا ہے۔ریلی کے اختتام پر، ملکی، سلامتی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?