pakistan

گندم کی سرکاری، قیمت 3500 روپے، فی من،

فیصل آباد ( محمد اذان ) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے اس ضمن میں کسانوں سے براہ راست گندم خریدی، جارہی ہے جس سے مڈل مین، کا کردار ختم ہوگا اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے، گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،نے گندم خریداری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،محکمہ، زراعت،کسان نمائندے ودیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی سرکاری، قیمت 3500 روپے، فی من، کے مطابق خریداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ضلع بھر میں گندم خریداری مراکز کو مکمل فعال رکھنے اور عملے کی ہمہ وقت موجودگی یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ باردانہ کی شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے پٹواریوں اور نمبرداروں کو متحرک کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان کارڈ ہولڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر باردانہ کی فراہمی ہونی چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک رہ کر کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?