پلانٹیشن فار جنریشنز” مہم کا سوموار30 مارچ, سے آغاز
فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) وزیراعلی پنجاب، مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ, کی زیرنگرانی” پلانٹیشن فار جنریشنز” مہم کا سوموار30 مارچ, سے آغاز ہورہا ہے۔

شجرکاری کی خصوصی مہم کے دوران شاہرات،چاردیواریوں, کے اندر ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔کمشنر فیصل آباد, راجہ جہانگیر انور کمشنر کمپلیکس میں پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ, آغاز کریں گے۔

کمشنر فیصل آباد کی زیرصدارت شجرکاری اب ضروری ،اجلاس منعقد ہوا جس میں شجرکاری مہم, کے حوالے سے قائم کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مہم پر عملدرآمد اور محکموں, کو تفویض کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں کالجز،سکول, ایجوکیشن،ہارٹیکلچر ایجنسی،یونیورسٹیز،جنگلات،انہار،سپورٹس ودیگر محکموں /اداروں کے افسران, موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف ڈی اے, سٹی،پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز،کالجز،سکولز،انہار،ہارٹیکلچر, ایجنسی،سپورٹس،یونیورسٹیز کی طرف سے بھی سوموار سے پودے لگانے کی مہم شروع ہوگی جس, کے دوران کم ازکم 5 فٹ کے پودے لگاکر ان کی آبیاری بھی کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے پودوں کا, بندوبست اپنے وسائل سے کریں گے۔پلانٹیشن مہم, کے سلسلے میں ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیراہتمام پلانٹ بینک بھی قائم ہوگا جہاں عام شہری, اور ادارے پودے خرید اور عطیہ کرسکیں گے۔کمشنر نے کہا کہ وہ اگلے ہفتہ, میں ہر ادارے کی طرف سے پودے لگانے کی مہم میں شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی کے مضر اثرات, سے بچانے کے لئے نتیجہ خیز پلانٹیشن وقت کی شدید ترین, ضرورت ہے جس میں تمام محکموں کو ایک جہاد کی صورت میں کام اور آنے والی نسلوں, کو سرسبز ماحول, فراہم کرنا ہے۔
ایم پلس نیوز ٹی وی ،،،

ایم پلس نیوز ٹی وی،،

