Homepakistan

صوبائی وزراء کی پروٹوکول گاڑیاں بند.

پاکستان ( ایم پلس نیوز )
شہبازشریف نے کہا کہ بحران کے پیشِ ںظر ہفتے میں چار دن دفاتر کھلے گئے ورک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

فوری طورپرتمام اسکولوں میں دوہفتوں کی چھٹیاں دی جارہی ہیں،50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے اور آئندہ دوماہ کےلیےسرکاری گاڑیوں میں50فیصد فی الفورکٹوتی کی جارہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کےاجلاس میں بہت اہم فیصلےکیےگئے، وقت آ گیا ہے اشرافیہ آگے بڑھے، صاحب حیثیت لوگ آگے بڑھیں، آئندہ دو ماہ کے لیے 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے، آئندہ دو ماہ کے لیے وزرا، مشیران، معاونین خصوصی تنخواہ نہیں لیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی 25 فیصد کٹوتی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم، نے کہا کہ سرکاری محکموں میں گاڑیوں، فرنیچر، ایئرکنڈیشنڈ دیگراشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، سرکاری افسران کے، بیرون ملک دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، سرکاری اخراجات میں کمی، کے لیے سیمنار ہوٹلوں کے بجائے سرکاری دفاترمیں منعقد ہوں گے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مفاد پرست، عناصر،ذخیرہ اندوزوں کو خبردار،کرنا چاہتا ہوں موجودہ صورتِ حال سے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی،،

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?