HomeWorld

ایران, نے جواباً ,اسرائیل پر حملہ ، ریاض ، دبئی ، بحرین ، کویت ، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر وار کیے

ورلڈ ( ایم پلس نیوز ) ایران کے 24 صوبوں پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوگئے

ایران نے جواباً اسرائیل پر حملہ ، ریاض ، دبئی ، بحرین ، کویت ، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر وار کیے ، امریکی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر ، ایرانی صدر کو نشانہ بنایا گیا، خبر ایجنسی

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے اس وقت کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرتا ہے، آبنائے ہرمز صرف 40 کلومیٹر چوڑا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی گزر گاہ پر انحصار کرتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک رکن ممالک ایشیائی ممالک کو زیادہ تر خام تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی برآمد کرتے ہیں۔

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?