مدینہ منورہ ،رمضان کے دوران ریاض الجنہ ،کی زیارت کا نیا شیڈول جاری
مدینہ منورہ ( خدیجہ ارشد ) رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔مردوں کے لیے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے مردوں کے لیے تین اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ایم پلس نیوز ۔۔۔
