pakistan

تعلیمی ترقی کے، ویژن کے تحت

فیصل آباد ( خدیجہ ارشد ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، کے تعلیمی ترقی کے، ویژن کے تحت ڈویژن کے پبلک سکولوں میں طالب علموں، کو دور حاضر کے مطابق تعلیم اور معیاری، تربیت کی فراہمی مشن ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، کی زیرصدارت ڈویژنل پبلک سکول وکالج، اور ڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکولوں، میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی کم ازکم، تنخواہ پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا گیا۔کمشنر نےپبلک سکولوں، میں فیکلٹی ممبران کے بچوں کی فیسوں، کے امور کا ازسر نو جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی۔ممبر بی او جی چیئرپرسن، پنجاب ہائرایجوکیشن کمشن، ڈاکٹر اقرار احمد خاں،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول، عالیہ ایوب چٹھہ اورپرنسپل ڈویژنل ماڈل کالج، یاسین مرزاکمیٹی کے ارکان ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد، میں تین روزہ ہیلتھ کیمپ کاافتتاح کر دیا۔
چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے، افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ہیلتھ کیمپ کے دوران شہریوں، کو ایک ہی مقام پر طبی معائنہ، تشخیصی اور علاج معالجے، کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کیمپ، میں ویمن ہیلتھ، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس، ٹی بی، بلڈ سکریننگ اور بچوں کی نگہداشت کے خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر شہباز احمد نے ڈپٹی کمشنر کو ہیلتھ کیمپ کے، انتظامات اور فراہم کی جانے والی طبی، سہولیات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہیلتھ کیمپ کے دوران شہریوں کو مفت طبی مشاورت اور مختلف امراض کی سکریننگ سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

mplusnewstv.official@gmail.com

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?