پاک چین دوستی پر ہمیں فخر ہے
چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 99 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا،

ایم پلس نیوز ٹی وی
شاندار تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ
راولپنڈی ( ایم پلس نیوز ) جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق٬ تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے، بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب میں چینی, سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔”
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے, جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے، پیپلز لبریشن آرمی کو ان کے 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور چین کے دفاع، ترقی، اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پی ایل اے کی نمایاں، خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب سے، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ایک منفرد، آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترنے والا رشتہ ہے، جو بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے، باوجود ہمیشہ مضبوط اور ثابت قدم رہا ہے۔”
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی, باہمی اعتماد کے اٹوٹ رشتہ سے بندھے ہوئے حقیقی شراکت دار ہیں، اور پاکستان و چین علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
تقریب کے دوران چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے شاندار تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔”
چینی سفیر نے پاکستان کی ہر مشکل میں غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے, کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان آل ویدرا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔”

m plus new TV

ایم پلس نیوز ٹی وی
