Weather

بارشیں شروع گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،

فیصل آباد، لاہور، اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا ہائی الرٹ جاری کر دیا

رپورٹ: خدیجہ ارشد

فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،اور موسم خوشگوار ہو گیا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر اور شام کے وقت بھی شہر اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،

ایم پلس نیوز ٹی وی

فیصل آباد، لاہور، اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ” بحیرہ عرب سے آنے والی تیز نم آلود ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کا طاقتور سپیل سرگرم ہے۔پنجاب حکومت نے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے، انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا ہے، ان شہروں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی آندھی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو سکتا ہے ،

جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان) میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ،بارش متوقع۔” خیبر پختونخوا (KP)پشاور، مردان، کوہاٹ، سوات، چترال، اور ہری پور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کا راج رہے گا ، بعض پہاڑی مقامات پر تیز ہواؤں، بجلی چمکنے اور تیز بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ "

کراچی اور ساحلی پٹی: سمندری ہوائیں چلنے اور مطلع ابر آلود رہنے سے موسم خوشگوار رہے گا، بعض علاقوں میں ڈرلنگ (بونداباندی) متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت: مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی ہے۔” محکمہ موسمیات اور PDMA Punjab نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز، اور سولر پینلز سے دور رہیں کیونکہ تیز ہوائیں ان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ، بارش کے دوران محتاط سفر کرنے کی ہدایت کی گئی۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?