یوم عاشور ایمان٫صبر اور حق پسندی,کا درس دیتا ہے، صدر مملکت اور وزیر اعظم؛
ایم پلس نیوز ٹی وی
اسلام آباد "(26 جون 2026) یوم عاشور پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔”

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ ایک دائمی پیغام اور ایک زندہ ہے۔” حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کا مقصد امت کی اصلاح، دین محمدیﷺ کی حقیقی اقدار کا تحفظ تھا۔”
انہوں نے کہا کہ یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے، عہد کریں کہ صبر و تحمل، خدمت خلق کے اوصاف اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور حق کی, سر بلندی کیلیے قربانیوں کے عظیم واقعات کی یاد دہانی کا دن ہے۔ اصلاح امت اور احیائے سنتِ نبوی ﷺ واقعہ کربلا کا اصل مقصد ہے۔”

انہوں نے واقعہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ حق و انصاف اور انسانی عظمت کیلئے قربانی دینا ظلم کے سامنے جھکنے سے افضل ہے۔ اصولوں کی پاسداری ہی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی
یوم عاشور ایمان٫صبر اور حق پسندی,کا درس دیتا ہے، صدر مملکت اور وزیر اعظم؛ وزیراعظم نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں عدل، صبر اور ذمہ داری کو فروغ دینا ہوگا۔ عہد کریں کہ شہدائے کربلا کی قربانی کی رہنمائی میں حق و انصاف سے وابستگی مضبوط کریں گے، اور معاشرے کے کمزور و محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔”

M plus news TV.

ایم پلس نیوز ٹی وی
