امریکی حکام دھمکیاں، دینا بند کر ے،
ورلڈ ( ایم پلس نیوز )
امریکا کی جانب سے ایران سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم مسلمان تو پہلے ہی خدا کے سامنے سر جھکا چکے ہیں۔ اب کوئی اور ہمیں جھکا نہیں سکتا۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
عراقی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ امریکی حکام خطے کو فوجی دھمکیاں دینا بند کر دیں۔
علاوہ ازیں ایک بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں افراتفری، جبر، ناانصافی اور لاقانونیت ہے، یہ سیاست کو طاقت تک محدود کرنے کا نتیجہ ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران خود کو بااخلاق اور ذمہ دار طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ ایران کے مخالفین بے لگام اور غیر ذمہ دار قوت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
