میٹرو بس، منصوبہ، پر آئندہ2 روز میں،
فیصل آباد ( ایم پلس نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں میٹرو بس، منصوبہ، پر آئندہ2 روز میں، باقاعدہ تعمیراتی کام شروع ہورہا ہے۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
طاہر پورہ نزد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جھنگ روڈ سے تعمیراتی کام شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔فیصل ٹاؤن جڑانوالہ روڈ سے طاہرپورہ جھنگ روڈ تک20.3 کلومیٹر اورنج لائن پر27 میٹرو بسیں /2 ٹرام چلیں گی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ”اپنا کھیت، اپنا روزگار”پروگرام پر عملدرآمد اور بورڈ آف ریونیو کے امور بارے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے بریفنگ دی۔



ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکیپٹن(ر) ندیم ناصر،ڈائریکٹر جنرل پلرا اکرام الحق،ایڈیشنل کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر جنرل کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا اپنا کھیت اپنا روزگار کے لئے فیصل آباد ڈویژن میں 1246 موضع جات،3630 لاٹس(5۔ ایکڑ فی موضع جات) اور 10385۔ایکڑ مجموعی رقبہ ہے جبکہ چاروں اضلاع میں موضع سطح پرپانی کی دستیابی بھی موجود ہے۔ضلعی سطح پر کمیٹی قائم اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں آگاہی بینرز آویزاں ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کواپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت موصولہ درخواستوں سے اپ ڈیٹ رہنے کے لئے پورٹل کی رسائی بھی فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے زمین کسانوں کو بااختیار بنانے میں اہم سنگ میل ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ درخواست دہندہ بے زمین ہو اور اس کے پاس زیادہ سے زیادہ 10 مرلہ کا رہائشی مکان ہو۔درخواست دہندہ اسی موضع یا ملحقہ موضع کا مستقل رہائشی ہو۔ایک خاندان سے ایک فردہی ایک لاٹ کے لئے اہل ہے اوراہل امیدوار18 مئی تک آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرسکتے ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ یہ پروگرام دیہی بے زمین افراد کے لئے خوشحالی کا راستہ ہے لہذا اسسٹنٹ کمشنرز آگاہی کا دائرہ وسیع کریں۔درخواست گزاروں کی درخواستیں مکمل طور پر اپ لوڈ ہونی چاہیں۔اپلائی کرنے کے لئے عوام الناس کی آگاہی کے سلسلے میں مساجد میں اعلانات سمیت تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موضع جات میں لاٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو دکھائی جائیں تاکہ قرعہ اندازی کے وقت کوئی ابہام نہ رہے۔اجلاس میں موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن، کھیوٹ میونٹیشن،ریونیو کورٹ کیس مینجمنٹ سسٹم،گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ،ای رجسٹریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔سینئر ممبر نے کہا کہ یکم جولائی سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ مکمل طور پر نافذ ہوگا اس اقدام سے پراپرٹی کے مالکان کو سہولت ملے گی۔انہوں نے بورڈ آف ریونیو کے امور میں اہداف کی تکمیل پر کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں ڈویژن کی ٹیم کو شاباش دی۔

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی
