کمشنر ،چیئرپرسن، مسرت جبیں،
فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) کمشنر ،چیئرپرسن، مسرت جبیں، نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری، ایجوکیشن آفس کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے جملہ امور پر بریفنگ دی۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی سمیت مختلف برانچز کے، افسران بریفنگ اجلاس میں شریک ہوئے۔کمشنر نے میٹرک کے جاری امتحانات میں شفافیت، کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ امتحانی مراکز میں امتحانی عمل، کی مسلسل انسپکشن جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آفس کو درپیش بعض چیلنجز کے حل کے لئے موثر اقدامات، کئے جائیں۔کمشنر نے بجلی کی بچت کے لئے ایجوکیشن بورڈ کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کے لئے ضروری، ہدایات جاری کیں۔چیئرپرسن نے بورڈ آفس کے ریکارڈ کو محفوظ، بنانے کے لئے ویئر ہاؤس کے قیام کے حوالے سے بھی تاکید کی۔





ایم پلس نیوز ٹی وی

