اتائیت کے خاتمے، کے لئے مسلسل سرگرم،

فیصل آباد ( ایم پلس نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن, (پی ایچ سی) صوبہ بھر میں علاج معالجہ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور، اتائیت کے خاتمے، کے لئے مسلسل سرگرم، عمل ہے,۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز, نے کمشنر آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ, نے کمشنر فیصل آباد کی نمائندگی کی۔ چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران، سی ای اوز, ہیلتھ اور سرکاری و نجی ہسپتالوں کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈاکٹر ثاقب عزیز, نے شرکاء کو کمیشن کی کارکردگی اور روڈ میپ پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ سی کے قیام کا مقصد علاج, معالجہ کی خدمات کے معیار میں بہتری، کم از کم معیارکا نفاذ، سرکاری و نجی تمام علاجگاہوں کی ضابطہ بندی، شکایات کا ازالہ, اوراتائیت کا خاتمہ ہے۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اب, تمام ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور کلینکس کے لئے ڈیٹا شیئر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس سے بہتر تجزیہ اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے ممکن ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے بوجھ کو زیادہ مؤثر انداز میں منظم کرنے ,کے لئے ریفرل سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا اور اس کے نفاذ کو بہتر بنایا جائے گا۔ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے تحت تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے, کہ وہ جلد از جلد پی ایچ سی کا لائسنس حاصل کریں جبکہ علاجگاہوں کی لائسنسنگ کے لئے جامع انسپکشنزکا عمل جاری ہے۔سرکاری و نجی, ہسپتالوں کے ساتھ علیحدہ میٹنگز میں انہوں نے لائسنس یافتہ ہسپتالوں میں کم ازکم معیار کے مسلسل نفاذ کی ضرورت, پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ سی ضرورت پڑنے پر اضافی تربیت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معیارکے نفاذ پر, ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پی ایچ سی جہاں، ضرورت ہوئی سخت انضباطی کارروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے فیصل آباد, ڈویژن کے لائسنس یافتہ ہسپتالوں، انسپکشنز کے عمل اور علاج معالجہ کی خدمات کو معیاری بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی بتائیں۔انسدادِاتائیت مہم کے, حوالے سے ڈاکٹر ثاقب عزیز نے ضلعی انتظامیہ اور معالجین سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اسٹیک ہولڈرز کو ایسے عناصر کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دینا ہوگاجو عادی اتائی ہیں اور جگہ تبدیل, کرکے غیر قانونی پریکٹس شروع کر دیتے ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رپورٹ کرنا ضروری ہے, تاکہ کمیشن ان کے خلاف کارروائی کر سکے۔ڈائریکٹر کلینیکل گورننس کمیشن ڈاکٹر مشتاق احمد نے فیصل آباد ڈویژن پر خصوصی توجہ, دیتے ہوئے پی ایچ سی کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے اور انضاطی کارکردگی , پر مشتمل تفصیلات بتائیں۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ, کے ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں کے معائنوں کی تعداد، لائسنسنگ, کی صورتحال اور معیار کے سکورز پیش کئے گئے جو متعددہسپتالوں میں مزید بہتری, کی نمایاں گنجائش کو ظاہر کرتے ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر, مرتضیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈویژنل انتظامیہ اتائیت ,کے مکمل خاتمے, اور علاجگاہوں کو روڈ میپ کے مطابق, ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ, کے افسران نے بھی پی ایچ سی کے ساتھ قریبی رابطہ اور موئثر کوآرڈینیشن برقرار, رکھنے کے عزم کو دہرایا۔
ایم پلس نیوز ٹی وی،،
