پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،
حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے آئندہ چار روز کے لیے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا کی منظوری کے بعد، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 04 روز کیلیے ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں "6 روپے 59 پیسے جبکہ, ڈیزل کی قیمت میں "4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے ہو گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 378 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 10 نومبر تک ہو گا۔

ایم پلس نیوز ٹی وی
