Homepakistan

عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا،

گرفتار کر کے 30 روز کے لیے، نظر بند کرنے کا حکم

علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور کے, سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں رکھا جائے گا

ایم پلس نیوز ٹی وی

پنجاب : لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ تین (تھری ایم پی او) کے تحت گرفتار کر کے 30 روز کے لیے، نظر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔”
حکم نامے میں کہا گیا ہے، کہ گرفتاری کی تاریخ سے لے کر 30 روز کے لیے، علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور کے, سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں رکھا جائے گا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

علیمہ خان کے، رشتہ دار قاسم زمان خان نے، بتایا ہے، کہ لاہور میں علیمہ خان کو لاہور جم خانہ کے باہر سے، حراست میں لیا گیا ہے، اور انھیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔”

پاکستان تحریکِ انصاف نے, علیمہ خان کی نظر بندی کو ” غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔” ڈیٹینشن آرڈر کے مطابق, لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس افسر نے، ڈپٹی کمشنر کو ایک رپورٹ بھیجی تھی، جس میں ایس پی سول لائنز ڈویژن اور انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ کی، رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔”

پولیس کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے، کہ علیمہ خان نو مئی کے احتجاج اور سڑکوں کی، بندش کے واقعات میں ملوث تھیں اور انھوں نے، کارکنوں کو سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا تھا۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے، پولیس کے مطابق، علیمہ خان سوشل میڈیا اور عوامی اجتماعات کے ذریعے، کارکنوں کو متحرک کر رہی تھیں، اور عام لوگوں میں حکومت اور اداروں کے خلاف ” قابلِ اعتراض نعرے” لگانے اور انھیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہی تھیں۔”

علیمہ خان کی نظر بندی کے، احکامات ایسے وقت میں دیے گئے ہیں جب، پاکستان تحریکِ انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور ، آئین کی بالادستی کے لیے، 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔”

ایم پلس نیوز ٹی وی

ایم پلس نیوز ٹی وی

Media

RETURNING FOR ANOTHER TRIP?