بھارتی سرپرستی میں سرگر م 74 خوارج کو ہلاک
وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،،

راولپنڈی”( ایم پلس نیوز )” سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، کر کے” 74 خوارج ہلاک کر دیے،۔

پاک فوج کے شعبہ، تعلقات عامہ، (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے، دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے، مجموعی طور پر 74 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے،۔
جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ، 48 گھنٹوں کے دوران میر علی، اور اورکزئی، میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں کی گئیں، میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے، درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے، 35 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے،۔
اس کے علاوہ اورکزئی میں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید” 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ اس طرح خیبر پختونخوا میں دو روز کے دوران مجموعی طور پر 43 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کیا گیا,۔
ان کامیاب کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے, اہم نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا ہے, اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، جن میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی شامل ہیں,۔
سیکیورٹی فورسز نے, بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی تمام تخریبی کارروائیوں کی، کوششیں ناکام بنا دی ہیں جبکہ میر علی اور اورکزئی میں چھپے دیگر دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز تاحال جاری ہیں،۔
دوسری جانب” آئی ایس پی آر نے، بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے کرم میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے،۔
اس آپریشن کے دوران بھی "دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں, نشانہ بنایا گیا، اور مختلف جھڑپوں میں, بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید 31 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں”۔
ان ٹھکانوں سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا، خیز مواد برآمد کیا گیا ہے،علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے، کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،۔
آئی ایس پی آر کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے، کہ "وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،،

ایم پلس نیوز ٹی وی
